سرینگر16فروری /سی این ایس / جنوبی کشمیر کے شوپیان اور پلوامہ کے مضافات میں دوران شب فورسز نے چھاپہ مار کاروایؤں کے دوران ایک سرکاری استاد سمیت پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔سی این ایس کے مطابق پولیس ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے دوران شب پلوامہ کے قصبہ پلوامہ کے ملک پورہ میں چن چن کر مکانوں پر پے در پے چھاپے مارے اور تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔مقامی ذرائع کے مطابق دوران تلاشی پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔اس دوران شبانہ چھاپوں کی وجہ سے اس پورے علاقے میں زبردست خوف وہراس کا ماحول قائم ہوا ہے۔ادھر سی این ایس کے مطابق فوج اور پولیس ٹاسک فورس نے دوران شب شوپیان کے عمشی پورہ میں چھاپہ مار کاروایؤں کے دوران تین افرادوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ذرائع کے مطابق فوج اور پولیس نے علاقے میں تین مکانوں پر چھاپے مارے جس دوران ایک سرکاری استاد رفیق احمد،فیاض احمد ملک جوکہ اس سرگرم جنگجو کا والد ہے اور ایک طالب علم عمر نگاری کو گرفتار کرلیا گیا۔مقامی لوگوں نے تینوں کی گرفتار پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی رہائی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.