ویڈیو: کشمیریوں پر جموں میں حملے۔سرینگر میں احتجاج، لالچوک اور ملحقہ علاقوں میں تین بجے کے بعدہڑتال ہوئی
سرینگر16فروری /سی این ایس / کشمیریوں پر جموں میں حملوں کیخلاف شہر کے تجارتی مرکزلالچوک اور ملحقہ علاقوں میں ہفتہ کی تین بجے کے بعدہڑتال کی گئی جس کے دوران دکانیں اور کاروباری ادارے مقفل ہوئیں جس کے دوران دکانداروں نے اپنی دکانوں کو بند کرکے احتجاج کیا۔ ا س دوران مائسمہ میں معمولی نوعیت کی سنگ باری بھی پیش آئے۔سی این ایس کے مطابق سرینگرمیں تاجروں کی انجمنوں کی کال پر ہفتہ کو تین بجے کے بعد لالچوک اور اس کے گر نواح علاقوں میں مکمل ہڑتال ہوئی۔ لالچوک،آبی گزر،کورٹ روڈ ،ریگل چوک، کوکر بازار،مہاراج بازار،مائسمہ،پولو ویو،حبہ کدل،سرائے بالا،ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ،مہاراج بازار،گونی کھن سمیت دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری ادارے بندہوئے تاہم سڑکوں پر جزوی طور پر مال و مسافر بردار گاڑیوں کے علاوہ نجی ٹرانسپورٹ کی آواجاہی جاری رہی۔ہڑتال کی وجہ سے شہر میں کاروباری سرگرمیاں تین بجے کے بعد ٹھپ رہیں اور عام زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی ۔دکانداروں نے اپنی دکانوں کو بند کرکے احتجاج کیا۔
Comments are closed.