پوچھ تاچھ کے سلسلے میں 70کے قریب نوجوان گرفتار

سرینگر15؍؍فروری؍ جے کے این ایس؍؍ لیتہ پورہ اونتی پورہ میں فدائین حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے رات بھر پلوامہ کے دو درجن دیہات میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران 70کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں کے سہولیت کاروں کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق لیتہ پورہ اونتی پورہ فدائین حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے اور اس حملے کو انجام تک پہنچانے والے جنگجوؤں کے سہولیت کاروں کوتلاش کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے دو درجن دیہی علاقوں میں رات بھر تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترال ، اونتی پورہ اور شوپیاں میں گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ نجی نیوز چینل انڈیا نیوز نے فوجی آفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ سیکورٹی فورسز نے 70کے قریب نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے جبکہ مزید نوجوانوں کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر میں مشکوک افراد کو بھی بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے

Comments are closed.