کانوائے کے دوران عام پبلک ٹرانسپورٹ روک دیا گیا ، عام گاڑیوں میں سوار ڈرائیور از خود ہی فورسزقافلوں سے دوررہے

سرینگر16فروری /سی این ایس / وادی کے بیشتر شا ہراؤں پر ہفتہ کو فو رسزکی کانوائے گاڑیاں چلنے کے دوران عام پبلک ٹرانسپورٹ روک دیا گیا جبکہ ایک عام گاڑیوں میں سوار ڈرائیور از خود ہی فورسزقافلوں سے دوررہے۔ سی این ایس کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے اس اعلان کہ فورسز کی کانوائے گاڑیاں چلنے کے دوران دیگر ہر قسم کے ٹریفک پر روک لگا دی جائیگی کے تحت آ ج سر ینگر با رہمولہ او ر دیگر شا ہرا ؤں پر فورسز قافلوں کے گذ رنے کے دوران ٹریفک روک دیا گیا اور تب تک کسی بھی گا ڑی کو آ گے چلنے کی اجازت نہیں دی گئی جب تک وہ پاس ہو ئیں۔ اس دوران عام گا ڑیوں میں سوار لوگوں از خود ہی فورسز کا نوائیوں سے دوررہے اور ان میں ایک قسم کا خوف وہراس تھ نظر آ رہا تھا۔

Comments are closed.