سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لتہ پورہ علاقے میں جمعرات کو ہوئے جنگجوئیانہ حملے پر بالی ووڈ اداکاروں سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دور میں اس طرح کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اس حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لتہ پورہ علاقے یں جمعرات کو ہوئے جنگجوئیانہ حملے میں کم سے کم 49فورسز اہلکار وں کی ہلاکت کے بعد جہاں بھارت میں پاکستان اور حملہ آوروں کے خلاف سخت رد عمل کااظہار کیاگیا ہے وہیں پر بالی ووڈ کی کئی مشہور ہستیوں نے بھی اس ہلاکت خیز حملے کی مذمت کی ہے ۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار، وکی کوشل، پرینکا چوپرا ، اکھل نائک، شاہ رُخ خان انوپم کھیر اور دیگر لوگوںنے کہا ہے کہ آج کل کے دور میں اس طرح کے واقعات کی کوئی گنجائش ہیں ہے ۔ انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ بھارت ایک امن پسندملک ہے لیکن اس کی امن پسندی کو کچھ لوگ غلط طریقے سے لے رہے ہیں اور بار بار یہاں کے امن کے ماحول کو تہس نہس کررہے ہیں ۔ شاہ رُخ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنے شہید بھائیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور اس حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔ انوپم کھیر نے کہا ہے کہ واقع سے مجھے ذاتی رنجش ہوئی ہے اور میرا یہ مطالبہ ہے کہ اس واقع میں ملوث افراد ، تنظیم یا ملک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئیندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کرے ۔ دریں اثناء پرینکا چوپڑا نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے کمنٹ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت نہیں اور کوئی بھی انسان اس طرح کے واقعات کی حمایت نہیں کرسکتا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.