سرینگر: شہر سرینگر اور دوسرے قصبوں کے گلی کوچوں میں غلاظت کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے شہر سرینگر اور دوسرے قصبوں میں بلدیاتی ادارے کے خاکروب غائب ہوگئے ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن سرینگر اور دوسرے بلدیاتی اداروں کی جانب سے کوڑا کرکٹ ہٹانے کے سلسلے میں کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں پر آوارہ کتوں کے جھنڈ نظر آتے ہیں جو راہ چلتے لوگوں پر حملے کیا کرتے ہیں اور انہیں کاٹ کھانے سے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں ۔گلی ،کوچوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہونے سے بدبو چاروں طرف سے پھیل گئی ہے اور وبائی بیماریں پھوٹ پڑنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔شہر خاص کے شہام پورہ ،نوہٹہ ،گوجوارہ ،حول ،رعناواری علاقوں کے گلی کوچوں میں غلاظت اور گندگی کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں جنہیں ہٹانے کے سلسلے میں کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔مختلف علاقوں کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے خاکروبوں نے غیر ریاستی باشندوں کو پندرہ سو روپیہ ماہوار تنخواہ پر رکھا ہے جو مختلف گلی کوچوں کی سرسری صفائی کیا کرتے ہیں جبکہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر گلی کوچوں میں موجود ہونے کے باعث بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ پیدا کیا ہے ۔علاقے کے لوگوں کے مطابق غیر ریاستی باشندے ہاتھوں میں جاڑو لے کر کوڑا کرکٹ کے ساتھ ہاتھ تک نہیں لگاتے ہیں جس کی وجہ سے ڈرنیج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہوکر رہ گیا ہے اور معمولی بوندا باندھی ہونے کے ساتھ ہی ناصاف پانی سڑکوں پر جمع ہونے کے ساتھ ساتھ رہائشی مکانوں میں گھس جاتا ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہام پورہ نوہٹہ علاقہ کے لوگوں کے مطابق علاقے میں کوچوں کی حالت دن بدن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اعلیٰ حکام کو اس بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے باوجود بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں تعینات خاکروب صفائی کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے کوڑا کرکٹ دن بھر سڑکوں پر پڑا رہتا ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے خاکروب کو شہام پورہ نوہٹہ علاقے میں تعینات کرنے کیلئے فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.