ڈاکٹر وں کی عدم دستیابی کے خلاف بٹہ گنڈ ترال میں احتجاجی مظاہرے
مقامی لوگوں نے پرائمری ہیلتھ سنیٹر پر تالا چڑھا کر اسکو مقفل کر دیا
سرینگر: ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے خلاف محکمہ صحت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے جنوبی قصبہ ترال کے بٹہ گنڈ علاقے میں لوگوں نے پرائمر ی ہیلتھ سنیٹر کو مقفل کر دیا ۔سی این آئی نمائندے نے ترال سے اس ضمن میں اطلاع دی ہے کہ بٹہ گنڈ علاقے میں نئے طرز پر قائم کئے گئے پرائمری ہیلتھ سنیٹر میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی لوگوں نے سنیچروار کی صبح احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ سنیٹر میں ماہر ڈاکٹروں کی دستیابی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے ۔ احتجاجی لوگوں نے بتایا کہ ہیلتھ سنیٹر پر ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے نتیجے میں انہیں سب ضلع اسپتال علاج و معالجہ کیلئے جانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ مریض اعلیٰ صبح ہیلتھ سنیٹر پر علاج ومعالجہ کیلئے گئے تو وہاں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے نتیجے میں انہیں گھر واپس لوٹنا پڑا ۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ اگرچہ انہوں نے اس معاملے میں محکمہ صحت کے افسران کو بھی آگاہ کیا تاہم انہوں نے آج تک اس کی طرف کوئی دھیان نہیں ہو گی ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی عدم توجہی کے نتیجے میں علاقے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انہیں علاقے میں ہیلتھ سنیٹر قائم ہونے کے باوجود بھی علاج و معالجہ کیلئے سب ضلع اسپتال کا رخ کرنے پر مجبور ہو نا پڑ رہا ہے ۔ احتجاجی لوگوں نے پرائمری ہیلتھ سنیٹر پر تالا چڑا کر اس کو مقفل کر دیا ۔ ادھر اس ضمن میں اگرچہ سی این آئی نے چیف میڈیکل افسر پلوامہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ایسا ممکن نہیں ہوا ۔
Comments are closed.