سونہ مرگ صحت افراز کی سیرو تفریح کی اجازت نہ ملنے پر سیاح برہم
سرینگر: مو سم میں بہتری آ نے کیساتھ ہی ملکی غیر ملکی سیاحوں کی آ مد میں زبردست اضافہ تا ہم سونہ مرگ تک ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو لے جانے کی خاطر انتظامات عمل میں نہ لانے پرملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہزاروں کلومیٹر سے آ کر وادی کے اونچے بر فیلے پہاڑوں سے لطف اندوز ہونے اور سرمائی کھیلوں میں شر کت کرنے کیلئے وارد کشمیر ہو تے ہیں تا ہم انتظا میہ کی جانب سے انہیں معقول سہولیات فر اہم نہیں کی جارہی ہے ۔ادھرسیاحتی شعبے سے وابستہ افراد نے اس بات پرخوشی کااظہار کیا ہے کہ برفباری کے بعد سیاحوں کی آ مد میں اضافہ ہونے سے اس بات کے امکانات ہوگئے ہے کہ رواں برس کے دوران ریکارڈ توڑ ملکی غیرملکی سیاح سیرو تفریح کی غرض سے وارد کشمیرہونگے ۔اے پی آ ئی نمائندے کے مطابق موسم میں بہتری آ نے کے سا تھ ہی جاپان ،جرمنی ،سیوزیلینڈ ،لندن ،امریکہ ،اسرائیل اور دوسرے یورپی و مغربی ملکوں سے بڑی تعدا میں غیرملکی سیاح وارد کشمیر ہورہے ہیں جبکہ ملکی سیاحوں کی آ مد میں بھی دنبدن اضافہ ہوتا جارہا ہے تا ہم غیرملکی سیاحوں کو صحت افزاء مقام گلمرگ کی سیروتفریح کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس پر غیرملکی سیاحوں نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہزاروں کلومیٹر کا سفر طئے کر کے جب وارد کشمیر ہوتے ہیں تو ان کے ذہن میں گلمرگ ،پہلگام کے علاوہ دووسرے صحت افزاء مقامات بھی ہوتے ہے تا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق سیرو تفریح کر سکے ۔غیر ملکی سیاحوں کے مطابق سونہ مرگ میں سرمائی کھیل کھیلنے کے بہت سارے مواقعے ہے اور اس صحت افزاء مقام کو اس مقصد کیلئے استعمال میں نہ لاناانتہائی حیران کن ہے ۔ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں سونہ مرگ کا دورہ کرنیکی اجازت دی جائے تا کہ وہ بر فیلے پہاڑوں سے لطف اندوز ہوسکے اور اس مقصد کیلئے انتظا میہ کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے ،ادھرسیاحتی شعبے سے وابستہ افراد نے ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی اآمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس کے دوران ریکارڈ توڑ ملکی اور غیر ملکی سیاح وارد کشمیرہونگے ۔
Comments are closed.