ویڈو: بے ہوشی کی حالت میں خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار

بی ایم او سوگام کے خلاف لالپورہ میں احتجاج ،میڈیکل آفسیر کو فوری طور تبدیل کرنے کا مطالبہ

 

سرینگر: لولاب کے لالپورہ علاقے میں آج نماز جمعہ کے بعد لوگوں کی بھاری تعداد نے بی ایم او سوگام کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے ان کے تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے ۔ لوگوں کے مطابق مذکورہ آفیسر اپنی من مانیاں کرتے ہوئے کئی بے ضابطگیوں میں ملوث ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب لالپورہ میںآج جمعہ کے روز بعد از نماز لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر بی ایم او سوگام کے خلاف شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز (این ٹی پی ایچ سی )نیو ٹائپ پرائمیری ہیلتھ سنٹر میں گیارہ بجے ایک خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا چونکہ ہیلتھ سنٹر میں این آر ایچ ایم کا سٹاف تعینات ہے جو اس وقت ہڑتال پر ہے اس صورتحال کے بعد ہیلتھ سنٹر میں تعینات دو ملازم موجود تھے جن میں سے ایک نذیر احمد نے اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے خاتون کے اہلخانہ کو بتایا کہ یہاں اس کا علاج نہیں ہوسکتا اور اس کو سوگام یا کپوارہ ہسپتال منتقل کرنا ہوگا جس کے بعد نذیر احمد نے بی ایم او سوگام کو فون کرکے بتایا کہ یہاں ایک مریضہ بے ہوشی کی حالت میں ہے اور اس کو دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے ہمیں ایمبو لینس درکار ہے ۔ نذیر احمد کے مطابق ’’بی ایم او ‘‘نے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے بتایاکہ یہ ایمبولنس لالپورہ ہیلتھ سنٹر کی ’’نانی‘‘کی نہیں ہے میں ایمبولنس نہیں بھیجوں گا کوئی اور انتظام کرو۔ اس کے بعد ایم او او موصوف نے فون کاٹ دیا۔ اس دوران بے ہوش خاتون کو ایک نجی گاڑی کے ذریعے کپوارہ ہسپتال پہنچایاگیا۔ بی ایم او سوگام ڈاکٹر فردوس کے اس رویہ کے خلاف مقامی لوگوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اس کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے ۔ سی این آئی نمائندے برائے لولاب نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرین نے کہا ہے کہ ہیلتھ سنٹر کو دو ایمبولینس ہیں جو بی ایم او نے اپنی قبضہ میں لے رکھی ہے جبکہ ایک جنرریٹر بھی انہوں نے اپنے قبضے میں لے رکھا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ ہیلتھ سنٹر میں بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ سوگام بی ایم او دفتر سیاسی اکھاڑے میں تبدیل ہوچکا ہے اور وہاں سیاسی اثرورسوخ رکھنے والوں کی ہی زیادہ خدمت انجام دی جاتی ہے ۔ ادھر نمائندے نے جب ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ ایس ڈی ایم کو بھیجا گیا ہے اور اُسکی رپورٹ کے بعد ہی کوئی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سنٹر لوگوں کی خدمت کیلئے قائم کیا گیا ہے اور اس میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کاررائی کی جائے گی ۔

Comments are closed.