پاکستانی گلوگار راحت فتح علی خان کے نام ای ڈی کی نوٹس

سرینگر/30جنوری: مشہور پاکستانی گلوگار راحت فتح علی خان پر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے الزام میں غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا الزام ، تحقیقات شروع
ای ڈی نے ان کے نام نوٹس جاری کیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مشہور پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان پر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا الزام لگا ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راحت فتح کو قریب 2.42 کروڑ روپئے غیر قانونی طریقے سے ملے تھے۔ ان میں سے 1.6 کی اسمگلنگ انہوںنے ہندستان میں کی۔ اس معاملے میں ای ڈی نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے اور جانچ جاری ہے۔ای ڈی نے راحت فتح علی خان سے 2.61 کروڑ روپئے کو لیکر جواب طلب کیا ہے۔ اب اگر ای ڈی سنگر کے جواب سے مطمئن ہوتی ہے تو انہیں ہندستان سے اسمگل کی گئی رقم 300 فیصد جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔ اگر راحت جرمانہ نہیں دیتے ہیں تو انہیں لک آؤٹ نوٹس دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ وہ ہندستان میں کہیں بھی اپنا پروگرام نہیں کر پائیں گے۔

Comments are closed.