وزیر اعظم کے دورہ ریاست سے قبل جموں میں سیکورٹی سخت
سرینگر/30جنوری: وزیر اعظم ہند کے دورہ ریاست کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ حد متارکہ پر سانبہ سیکٹر میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری جس دوران فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کئی سیکٹرو ں پر سیکورٹی بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سانبہ سیکٹر میں دوسرے روز بھی فورسز نے تلاشی آپریشن جاری رکھا جس دوران جنگلات کی چھان لگائی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سانبہ سیکٹر میں کئی دیہات کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔معلوم ہوا ہے کہ مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد منگل کی صبح فوج و فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا تھا ۔ جو بدھ کو بھی جاری رہا ۔اطلاعات کے مطابق فوج اور پولیس نے یہ آپریشن مشترکہ طور شروع کیا ہے۔فورسز نے علاقے میں کئی سڑکوں پرچیک پوئینٹ بھی کھڑا کئے ہیں اور علاقے میں باریک بینی سے تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔خیال رہے کہ اس ہفتے کے آخر میں وزیر اعظم ہند ریاست کے دورے پر وارد ہونگے جس کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.