بھارت میں صحافیوں کو اپنی آواز آزادی کے ساتھ بلند کرنے کی اجازت نہیں آر ایس ایف

فریڈم آف پریس انڈیکس میں بھارت دنیا کے 180ممالک میں سے 138ویں نمبر پر

سرینگر: آزادی صحافت کے حوالے سے بھارت دنیا کے180ممالک میں 138ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت میں صحافیوں کو آزادنہ طریقے سے اپنے فرائض انجام کی آزادی نہیں ہے ۔ آر ایس ایف نے بھارتیہ یوم جمہوریہ تقریب میں کشمیری صحافیوں کو شرکت کرنے سے روکنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ’’آر ایس ایف‘‘ رپورٹ بغیر سرحد نامی بین الاقوامی صحافتی تنظیم نے وادی کشمیر میں صحافیوں کے ساتھ ہورہی زیادتیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں صحافیوں کا کافیہ حیات تنگ کیا ہے اور انہیں بین الاقوامی ’’فریڈم آف پریس‘‘کی شک کے مطابق کام کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ آر ایس ایف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کو اپنے فراض انجام دینے کی کھلی آزادی نہیں ہے ۔ بیان میں ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آزادی صحافت کے حوالے سے دنیا کے 180ممالک میں بھارت 138ویں نمبر پر ہے جہاں صحافیوں کی آواز پر قدغن ہے ۔ بیان میں بھارتیہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے سے کشمیری صحافیوں کو روکنے اور رپورٹروں اور کیمرہ مینوں کے خلاف پیلٹ کے استعمال پر بھی سخت الفا ظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو دینا میں ایک مقام حاصل ہے اور ان کی آواز کو دبانا جمہوری اقدار کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔ آر ایس ایف نے اپنے بیان میں کشمیرکے کئی صحافیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ آج سے پہلے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب 26جنوری کے دن بلا کسی روک ٹوک کے شرکت کرتے تھے اور رپورٹنگ کیا کرتے تھے تاہم اس برس 26جنوری کو ’ایکریڈک ‘جرنلسٹوں کو بھی اپنے فرائض انجام دہی سے روکا گیا جو بین الاقوامی فریڈم آف پریس قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی حفاظتی ایجنسیاں کشمیر میں صحافیوں کو اپنے فرائض انجام دینے میں رُکاوٹیں کھڑا کردیتی ہیں اور انہیں آزادی کے ساتھ کام کرنے سے روکا جارہا ہے ۔ آر ایس ایف نے کہا ہے کہ کشمیر میں پولیس اور فورسز رپوٹروں اور کیمرہ مینوں پر جان بوجھ کر پلٹ گن کا استمعال کررہے ہیں جس کی وجہ سے آج تک درجنوں فوٹر جرنلسٹ اور رپورٹر زخمی ہوئے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس‘‘2018میں دنیا کے 180ممالک میں سے بھارت 138ویں نمبر پر ہے جن ممالک میں صحافیوں کو آزادی سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ بھارتیہ یوم جمہوریہ کی تقریب 26جنوری کے دن کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ اس سے چند روز پہلے شوپیاں میں کئی فوٹو جرنلسٹوں کو اپنے کام کے دوران پیلٹ گن سے مبینہ طور پر نشانہ بناتے ہوئے انہیں زخمی کیا گیا۔

Comments are closed.