ویڈٰو: بڈگام میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان معرکہ آ رائی، تصادم کے چلتے پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں ہرتال کے بیچ فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں

تصادم کے چلتے پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں ہرتال کے بیچ فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں

سرینگر21جنوری /سی این ایس / بڈگام کے چرار شریف کے ہاپت ناڈ فارسٹ علاقہ میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان خونین معرکہ میں کسی بھی جنگجو کی لاش برآ مد نہیں ہوئی ہے تاہم علاقہ کا محا صرہ جاری تھا۔ جھڑ پ کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع بڈگام میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔ ادھر ہاپت نارڈ میں جاری تصادم کے چلتے پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں ہرتال سے عام زندگی متاثر رہی جبکہ قصبہ پلوامہ اور کاکہ پورہ میں فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔ادھروسطی کشمیر کے ڈی آئی جی، پولیس وی کے بردی نے جھڑ پ کے بارے میں سی این ایس کو بتایا کہ فورسز کی ایک تلاشی پارٹی جوں ہی مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں موجود جنگجوؤں نے اپنی بندوقوں کے دھانے کھول دیے۔ فورسز کی جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم شروع ہوا۔ علاقہ میں سی آرپی ایف کی بھا ری تعینا ت کی گئی جبکہ جنگجو ؤں کے فرار ہو نے کی ہرممکنہ کوشش کو نا کا م بنانے کے لئے فورسز کی بھاری نفری تعینات کئے گئے تاکہ جنگجوؤں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن شرو ع کیا جاسکے۔ تاہم کسی بھی جنگجو کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ہے۔ ہاپت نارڈ چراشریف جھڑپ سے مطلق سرکاری زرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن ابھی جاری ہے جبکہ فوج کو اس آپریشن میں کہیں دشواریاں پیش آرہی ہے کیونکہ جھڑپ سطح زمین سے قرہباً ساڈے چارسو نیچے ایک سنسان جگہ پر جاری ہے۔ادھر ہاپت نارڈ میں جاری تصادم کے چلتے پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں ہرتال سے عام زندگی متاثر رہی جبکہ قصبہ پلوامہ اور کاکاپورہ میں سرکاری فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئی جو تا دم تحر یرجاری تھی۔ادھروسطی کشمیر کے ڈی آئی جی، پولیس وی کے بردی نے سوموار کوکہا کہ بڈگام ضلع کے دور دراز علاقے میں جنگجوؤں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ہوئی جنگجو ہلاکتوں کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا’’یہ ایک مشکل محل وقوع ہے جہاں برفباری ہورہی ہے اس لئے جنگجو ہلاکتوں کے بارے میں ابھی کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ذرائع نے کہا جونہی فورسز پارٹی مشکوک جگہ کے قریب پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اْن پر فائرنگ کی۔پولیس ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ ضلع بڈگام کے دور دراز، زنپنچل علاقے میں پڑتا ہے اور اس کو ہاپت نالہ کہتے ہیں۔اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ فورسز نے مذکورہ جنگلی علاقے میں جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کو ددھماکے سے اْڑایا ہے۔

 

Comments are closed.