ویڈیو: بالائی ومیدانی علاقوں میں بر ف باری اوربارشوں کا سلسلہ جاری ، اگلے24 گھنٹوں تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل۔ گلی کوچے زیر آ ب۔

Watch :No vehicular Movement today on NHW-44: Traffic PoliceToday no movement of vehicular traffic on Jammu Srinagar NHW from Jammu towards Srinagar and vice versa as road blocked due to snow accumulation at Nowgam-Jawahar Tunnel-Qazigund Sector and still snowing.

Posted by Tameel Irshad on Sunday, 20 January 2019

سرینگر21جنوری /سی این ایس / محکمہ مو سمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق کل تیسر ے روز وادی کے بالائی ومیدانی علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں سرینگر سمیت وادی کے سبھی ضلع وتحصیل مقامات پر زندگی پوری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ۔ اس دوران ٹنل کے آر پار موسلادھار بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے کئی علاقوں میں پسیاں اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا اور دن بھر سینکڑوں مال و مسافر گاڑیاں شاہراہ پر درماندہ رہیں جبکہ صبح کے وقت سرینگرکے ہوائی اڈے پرکچھ پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے اگلے24 گھنٹوں کے دوران بھاری برف باری کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث زمینی وفضائی ٹریفک متا ثر رہ سکتا ہے تاہم بدھ کی شام سے موسم بہتر ی کے آ ثار نظر آ رہے ہیں ۔سی این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے تیسر ے روز اتوار اور پیر کی درمیانی شب ٹنل کے آرپار بارشیں برف باری ہو ئی ہے ۔ پورے شہر سرینگر میں دن بھرمطلع ابر آ لود رہنے کے بیچ براشوں اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں بازاروں میں چہل پہل نہیں تھی۔ بارشوں کی وجہ سے شہر سرینگر کے گلی کوچے اورسڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کا عبور و مرور کافی حد تک مشکل ہورہا ہے۔ شہر کے پرانے علاقوں کے علاوہ سیول لائنز، راجباغ، مہجور نگر، ایچ ایم ٹی ،رام باغ،نٹی پورہ اور بمنہ کی گلی کوچوں میں کافی پانی جمع ہوگیا ہے جو لوگوں کیلئے پریشانیوں کا باعث بن رہا ہے۔لالچوک کی اہم سڑکوں اور بازاروں میں بھی سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔سرینگرشہرسمیت بارہمولہ ، کپوارہ ، بڈگام ، گاندربل ، پلوامہ اننت ناگ اور کولگام کے بالائی ومیدانی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رات سے ہی جاری تھا۔ادھرگلمرگ ، کونگہ ڈوری افروٹ پہاڑیوں اورمضافاتی علاقوں میں گذشتہ شب سے برفباری ہورہی ہے جبکہ ٹنگمرگ کے ملحقہ علاقہ جات میں بھی با رشوں کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔اس دوران سونہ مرگ،لداخ کے بیشتر علاقوں،پہلگام مژ ھل،ٹیٹوال،گریز ،زوجیلااور اوڑی کے بالائی علاقوں میں بھی تازہ برفباری کی اطلاعات ملی ہیں۔ لداخ کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری کا آغاز ہوا اور کرگل ساتھ ساتھ سانکو،دراس ،پانی کھر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی جم کر برفباری ہوئی۔یوس مرگ ،افروٹ ،سادھنا ٹاپ ،فرکیاں گلی ،میلیال ،مژھل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔اس دوران بارہمولہ ،سوپور ،پٹن ،بڈگام ،پلوامہ ،اننت ناگ ،قاضی گنڈ،کولگام ،گاندربل اور وادی کے دیگر قصبہ جات میں دن بھر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ کپوارہ کے بالائی علا قوں کے مژھل ،کیرن ،کر ناہ،سادھنا میں برف باری جا ری ہے۔ پہاڑی ضلع کے ساتھ ساتھ پڑوسی ضلع پلوامہ میں بھی شام تک بارشوں کا سلسلہ جاری تھا ۔اتوار اور پیر کی درمیان رات کو کپوارہ ضلع میں ہلکی بارف باری کا سلسلہ شروع ہوا تاہم پیر کو دن برف پورے ضلع میں وقفے وقفے سے برف باری اور موسلا دار بارشوں کا سلسلہ جاری تھا۔شوپیان کے بالائی اور میدانی علاقوں میں اتوار کی رات سے وقفہ وقفہ سے برفباری جاری ہے کچھ جگہوں پر گلی کوچوں میں پانی بھرا رہا جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات پیش آئے۔دریں اثناء برفباری کے نتیجے وادی کو دیگر دنیا سے ملانے والی زمینی راستے جموں سرینگرشاہراہ پر گاڑیوں کی امدرفت بند رہی ۔ٹریفک حکام کے مطابق بانہال اور آس پاس کے علاقے میں مذکورہ شاہراہ پر کم و بیش دو فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق مسافروں کے تحفظ کی خاطرکسی بھی گاڑی کو آج اس شاہراہ پر کسی بھی طرف سے چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ تاہم موسم میں بہتری آنے کے بعد صورتحال پر نظر ثانی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر برف ہٹانے کے لئے بارڑر روڑس آرگنا ئزیشن نے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگایا ہے لیکن برف باری جاری رہنے کے باعث انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے سری نگر، جموں اور رام بن میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔دریں اثنا ء محکمہ موسمیات نے اگلے24 گھنٹوں کے دوران بھاری برف باری کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث زمینی وفضائی ٹریفک متا ثر رہ سکتا ہے۔

Comments are closed.