آری پل ترال جھڑپ میں زخمی سی آر پی ایف اہلکار، ایمز دہلی میں دم توڑ بیٹھا

سرینگر؍14 جنوری ؍ جے کے این ایس؍ 5جنوری کے روز آری پل ترال میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی سی آر پی ایف اہلکار ایمز دہلی میں دم توڑ بیٹھا۔ جے کے این ایس کے مطابق 5جنوری کے روز آری پل ترال میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین شدید جھڑپ ہوئی تھی جس دوران ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں سی آر پی ایف اہلکار شدید طورپر زخمی ہوا تھا اگر چہ اُس کو فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے ایمز منتقل کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کے روز ایمز میں زیر علاج سی آرپی ایف اہلکار دم توڑ بیٹھا۔ قابلِ ذکر ہے کہ آری پل ترال میں جھڑپ کے دوران ایک رہائشی مکان کو زمین بوس کیا گیا تھا تاہم تلاشی کے دوران وہاں سے کسی جنگجو کی نعش برآمد نہیں ہو سکی جس کے بعد اس بات کا پتہ چلا کہ جنگجو محاصرہ تو ڑکر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Comments are closed.