مسافروں میں محکمہ ریلوئے کے خلاف شدید غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے
سرینگر/13جنوری : رواں ہفتے میں ایک مرتبہ پھر بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس کی معطلی کے نتیجے میں مسافروں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق یاری پورہ کولگام جھڑپ میں دو مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد اتوار کو بانہال بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس معطل رہی ۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی ہے‘۔ انہوں نے بتایا ’وسطی کشمیر کے بارہمولہ اور جنوبی کشمیر کے بانہال کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا اقدام پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کے طور پر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس و سول انتظامیہ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ریل خدمات کو بحال کردیا جائے گا۔ادھر رواں ہفتے میں مسلسل تیسری مرتبہ ریل سروس معطل ہونے کے نتیجے میں مسافروں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، مسافروں کا کہنا ہے کہ یا تو ریل سروس معمول کے مطابق جاری رکھی جائے یا اس کو بند ہی کیا جائے کیونکہ ریل گاڑی کے اچانک معطلی سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہو جاتا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سال 2016سے ریل خدمات کی معطلی اب معمول بن گیا ہے جس کے نتیجے میں مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ محکمہ ریلوئے کی طرف سے وادی کشمیر میں ریل خدمات شروع کی گئی تھی تاکہ مسافروں کو آسانی ہو جائے تاکہ اب ریل سروس کی روز بروز معطلی انکے لئے درد سر بن گیا ہے ۔
Comments are closed.