شہر و گام میں پولیس وفورسز متحرک ،چیکنگ کا سلسلہ تیز ،سرحدوں پر اضافی دستے تعینات
سرینگر/12جنوری: 26 جنوری نزدیک آنے کے ساتھ ہی و ادی کشمیر میںسخت حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ پولیس وفورسز کو واضح احکامات صادر کئے گئے ہیں کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں۔ دراندازی کو روکنے ، ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کو ٹالنے کیلئے سرحدوں پر اضافی دستوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور پولیس وفورسز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ وادی کشمیر میںمختلف مقامات پر پولیس و سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے ناکے لگا کر تلاشی کاروائیاں انجام دی جاتی ہے جبکہ سرینگر کے بخشی اسٹیڈم جہاں سب سے بڑی تقریب ہونے والے کو پہلے ہی پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق 26 جنوری پیش نظر ریاست جموں و کشمیر میں حفاظت کے سخت اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ پولیس وفورسز کو متحرک کردیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں اور اس دوران ملک کے کسی بھی خطے سے کوئی ناخوشگوار واقعے رونما نہیں ہونا چاہئے۔فضا سے زمین میں بھی حفاظت کے غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں سرحدوں کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ یوم جمہوریہ کے موقعے پر کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔ فضا سے زمین تک پوری طرح سے نظر رکھی جار ہی ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے۔پولیس وفورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوم جمہوریہ کی سالگرہ کے موقعے پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہ دچھوڑ دیں۔ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں بھی حفاظت کے اقدامات سخت کر دئے گئے ہیں ۔ غیر متوقع طور پر بازاروں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کی تلاشی لی جار ہی ہیں اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے علاوہ جامہ تلاشی بھی لوگوں سے لی جار ہی ہیں۔ شبانہ گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ شہر سرینگر اور دوسرے قصبوں کے علاوہ دہی علاقوںمیں پولسی وفورسز کی جانب سے شبانہ گشت میں اضافہ کردیا گیاہے ۔ادھر سرینگر کے بخشی اسٹیڈم جہاں 26جنوری کے موقعہ پر سب سے بڑی تقریب منعقد ہونے والی ہیں کو پہلے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
Comments are closed.