26تقریب کو خوش اسلوبی سے انجام دینے اور انتظامات کو موثر بنانے کیلئے خفیہ ایجنسیوں کی خدمات حاصل
سرینگر/10جنوری/سی این آئی/ 26جنوری کے موقعہ پر داعش اور القاعدہ کی طرف سے ممکنہ حملوں کے خدشات کے پیش نظر بھارت سیکورٹی کے انتظامات کو موثر بنانے کے سلسلے میں خفیہ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہے ۔۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق 26جنوری کی تقرببات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے حکومت ہند سیکورٹی کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرناچاہتی ہے۔اور سیکورٹی کے مواثر انتظامات میں غیر ملکی کے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھی سی آئی اے کے خدمات بھی حاصل کئے جا رہے ہیں۔ بھارت کی سیکورٹی ایجنسیاں پہلے سے بھی کئی معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ تینو ںملکوں کے سیکورٹی کے اعلی عہدیدارایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ داعش اور القاعدہ کے جنگجوئوںیوم جمہوریہ کی تقریب پر حملہ کرنے کی تاک میں ہے اس لے حکومت ہند اس مسئلے پر کوئی کوتاہی نہیں کرتنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ہی داعش کی بھارت میں موجودگی کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ بھارت میں داعش موجود نہیں ہے۔لیکن کچھ انتہا پسند تنظیمیں اس کے ساتھ رابطے میںہیں۔ کچھ دن پہلے دہلی پولیس نے القاعدہ کے ایک سرغنہ کو گرفتار کیا جو اس تنظیم کیلئے لوگوںکو بھرتی کررہا تھا ۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ لے لئے نیم فوجی دستہ کی 115کمپنیوں کو تعینات کیا جا ئے گا اوراس کے علاوہ ایس پی جی اور نیشنل سیکورٹی گارڈ راج پتھ علاقے کو اپنے قبضے میں رکھے گی ۔ ا س سلسلے میں دہلی کے پولیس کمشنر بی ایس بسی نے وزیرداخلہ کو تفصیلات فراہم کی ۔
Comments are closed.