ویڈیو: چودھری باغ لیتر پلوامہ میں مختصر شوٹ آوٹ ،جنگجو جاں بحق ،کئی فرار
محاصرے کے دوران علاقے میں پُر تشدد جھڑپیں ، ٹیر گیس شلنگ ،کئی مضروب ، گاڑی نذر آتش
Militants killed in Pulwama AttackSrinagar, January 08: A militant was killed in a brief shoot in Chowduri Bagh area of Litter in South Kashmir's Pulwama district on Tuesday.A senior Police official told GNS that militants attacked army patrolling party of 52RR at Chowduri bagh. The officer said that army retaliated and triggering a brief shoot in which one unidentified militant was killed.Meanwhile whole area has been cordoned off to the nab the other fleeing militants from the spot.(GNS)
Posted by Tameel Irshad on Tuesday, 8 January 2019
سرینگر/08جنوری/سی این آئی/ جنوبی ضلع پلوامہ کے لیتر چودھری باغ میں منگل کی صبح مختصر خونین معرکہ آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ دو دیگر فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ جھڑپ میں مقامی جنگجو کی ہلاکت کی خبر پھلتے ہی ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور مشتعل مظاہرین اور فورسز کے مابین شدید پتھرائو اور ٹیر گیس شلنگ ہوئی جبکہ مشتعل مظاہرین نے گاڑی کو بھی نذر آتش کیا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منگل کی صبح چودھری باغ لیتر علاقے میں اس وقت مختصر جھڑپ ہوئی جب فوج کی ایک گشتی پارٹی علاقے سے گزر رہی تھی جس دوران علاقے میں موجود جنگجوئوں نے فوج کی گشتی پارٹی پر حملہ کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کی گن گرج کے ساتھ ہی فورسز نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کارورائی کی اور طرفین کے مابین کچھ منٹوں تک گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے ساتھ ہی جھڑ پ کے مقام سے فورسز نے ایک جنگجو کی نعش بر آمد کی جس کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مہلوک جنگجو کے مزید دو ساتھی فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ مختصر جھڑپ کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی اور فرار ہونے والے جنگجوئوں کو ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم کسی بھی جگہ انہیں کامیابی ہاتھ نہیں آئی ۔ ادھر پلوامہ میں جنگجو کے جاں بحق ہونے کی خبر جونہی پھیل گئی تو بڑی تعداد میں نوجوان سڑکوںپر نکل آئے او رپولیس و فورسز پر سنگ باری شروع کی ۔تشدد پر اُتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے ، پیلٹ گولیوں اور پیپر گیس کا بھی استعمال کیا تاہم صورتحال قابو سے باہر ہوگئی اور پولیس وفورسز نے سڑکوں پرنکل آنے والے نوجوانوں اور سنگ باری کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوا میں گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں پولیس و فورسز کی جانب سے گولیاں چلانے کے دوران کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ مقامی جنگجو کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی جنوبی ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں دکانیں اور تجارتی مراکز ہوگئے اور پبلک و نجی ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہوگئی۔ مختلف کاموںکے سلسلے میں اپنے گھروں سے باہرنکلنے والے لوگ عجلت میں واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے ۔ ادھر پولیس ترجمان کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے منگل کی اعلیٰ صبح چودھری باغ لیتر میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران علاقے میں موجود جنگجوئوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ ابتدائی گولیوں کے تبادلے ایک جنگجو ہلاک ہوا۔جس کی شناخت کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ جھڑپ کی جگہ بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ عوام الناس سے ایک بار پھر التماس ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں پر ممکنہ بارودی مواد موجود ہونے کے باعث خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔لوگوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کریں اور جب تک جھڑپ کی جگہ کو صاف کرکے محفوظ قرار نہ دیا جائے تب تک تصادم کی جگہ جانے سے اجتناب کیا جائے۔
🎥In videoDuring clashes in Litar Pulwama today.
Posted by Tameel Irshad on Tuesday, 8 January 2019
Comments are closed.