سرینگر/08جنوری: جنوبی قصبہ قاضی گنڈ کے وائی کے پورہ میں منگل کو اس وقت ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی ایک مثال دیکھنے کو ملی جب مقامی پنڈت دوشیزہ کی آخری رسوما ت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں قاضی گنڈ سے اطلاع دی ہے کہ سوموار کی شام مینا کماری دختر انگیز سنگھ راجپوتھ ساکنہ وائی کے پورہ قاضی گنڈ جس کی عمر قریب 32سال کی تھی مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئی ۔ نمائندے کے مطابق جونہی پنڈت دوشیزہ کی موت کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو وہاں غم و اندو کی لہر دوڑ گئی جبکہ منگل کی صبح مقامی مسلم برداری کی بڑی تعداد نے پنڈت دوشیز ہ کے گھر پہنچ کر ان کے آخری رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ نمائندے کے مطابق مقامی مسلم برداری سے وابستہ لوگوں کی بھاری تعداد نے مینا کماری کے گھر پہنچ کر لواحقین کی ڈھارس بندھائی ۔جس کے ساتھ ہی دوشیزہ کی آخری رسومات ادا کی ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی کشمیریوں نے پنڈت خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میںبرار کے شریک ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کشمیری عوام نے ہند مسلم روائتی برداری کی علم بلند رکھتے ہوئے مثال قائم رکھی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.