بارہمویں جماعت میں ناکامی کے بعد لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی

بانڈی پورہ میں بارہویں میں ناکام ہونے والی دوشیزہ نے خود کشی کی کوشش کی

سرینگر/08جنوری/سی این آئی/ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منگل کو ایک 18سالہ لڑکی نے بارہویں جماعت میں ناکام ہونے کے بعد خود کشی کی کوشش کی، جس کے امتحانی نتائج کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا۔ادھر ضلع بانڈی پورہ میں بھی ایک لڑکی نے بارہویں جماعت میں ناکامی کی پاداش میں خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے گھر میں موجود کوئی زیریلی شے نوش کی جس کو نازک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وادی میں 12ویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں لڑکیوں نے سبق حاصل کرکے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ تاہم شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کے بٹہ پورہ نامی گائوں کی ایک لڑکی نام مخفی ‘امتحان میں ناکام رہی ۔ اپنی ناکامی کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں نے مچھواروں کی مدد سے لڑکی کو دریاء سے زندہ باہر نکال کر اس کی زندگی بچائی ، مذکورہ لڑکی کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس ضمن میں بی ایم او، سوپور ڈاکٹر سمی کے مطابق لڑکی خطرے سے باہر ہے۔ادھر پولیس نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وادی میں بورڑ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے بارہمویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جسم میں لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ دریں اثناء ایک اور بارہویں کی ایک اور طالبہ نے امتحان میں ناکامی کے بعد قاضی پورہ بانڈی پورہ کی 19سالہ لڑکی نے آج کوئی زہریلی شے نوش کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کرنا چاہا جس کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ پہنچایاگیا جہاں سے ڈاکٹروںنے مذکورہ لڑکی کو فوری طور سرینگر منتقل کیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔

Comments are closed.