دیرینہ تنازعہ کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ قرار دادوں میں مضمر
سرینگر/08جنوری: تنازعہ کشمیر کو ایک مرتبہ حل کرنے پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کشمیر حل صرف اقوام متحدہ کی قرار داروں میں مضمر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائیں گے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابقپاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کا تنازع قتل اور تشدد سے نہیں صرف مذاکرات سے حل ہوگا، سلامتی کونسل حق خود ارادیت دینے کے وعدے پر عمل کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے، سلامتی کونسل کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل کرائے،وزیر خارجہ کی سفراء کو کشمیر میں بھارتی بربریت اجاگر کرنے کی ہدایت۔عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایات جاری کیں ہے کہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے اور گزشتہ ماہ نومبر میں دررجنوں نہتے کشمیریوں کو جاں بحق کیا گیا، دنیا کی ترجیحات میں کشمیر نہیں ہے لیکن دنیا اتنی بے حس اور لاتعلق نہیں ہوسکتی۔
Comments are closed.