سرینگر/04جنوری: اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ہزار اور 500کے نوٹوں کی طرح ہی 2000کے نوٹ بھی بند ہوں گے ۔ اس کیلئے مرکزی سرکار اور ریزرو بینک آف انڈیا نے نوٹ چالو کرتے وقت ہی فیصلہ لیا تھا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق 1000ہزار اور پانچ سو روپے کے نوٹوں کی طرح ہی مارکیٹ سے 2000ہزار روپے کے نوٹ بھی غائب ہونے والے ہیں ۔ حکومت نے 8 نومبر 2016 کو 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کو چلنے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد ریزرو بینک نے 500 کے نئے نوٹ کے ساتھ 2ہزاروپئے کا بھی نوٹ جاری کیا۔دو سال پہلے نوٹ بندی کے بعد جاری کئے گئے 2ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی چھپائی سب سے کم سطح پر پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر خزانہ کے ایک سینئر افسر نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ نومبر 2016 میں نوٹ بندی کے بعد حکومت نے 2000 روپئے کا نیا نوٹ جاری کیا تھا۔ سرکار نے 8 نومبر 2016 کو 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کو چلنے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد ریزرو بینک نے 500 کے نئے نوٹ کے ساتھ 2000 روپئے کا بھی نوٹ جاری کیا۔ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ریزرو بینک اور حکومت وقت۔وقت پر کرنسی کی چھپائی پر فیصلہ کرتے ہیں۔ اس کا فیصلہ چلن میں کرنسی کی موجودگی کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ جس وقت 2000 کا نوٹ جاری کیا گیا تھا تبھی یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دھیرے۔دھیرے اس کی چھپائی کو کم کیا جائے گا۔ 2000 کے نوٹ کو جاری کرنے کا صرف ایک ہی مقصد نظام میں فوری نقدی فراہم کرانا تھا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق افسر نے بتایا کہ 2000 کے نوٹوں کی چھپائی کافی کم کردی گئی ہے۔ 2000 کے نوٹوں کی چھپائی کو سب سے کم سطح پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریزرو بینک کے اعدادو شمار میں مارچ 2017 کے آخر تک 328.5 کروڑ اکائی 2000 کے نوٹ چلن میں تھے۔31 مارچ 2018 کے آخر تک ان نوٹوں کی تعداد معمولی بڑھ کر 336.3 کروڑ اکائی پر پہنچ گئی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پانچ سو روپے اور 1000کے نوٹوں پر پابندی کے بعد جب دو ہزار کے نوٹ جاری کرنے مطلوب تھے تو اُس وقت مرکز اور ریزیرو بینک آف انڈیا نے فیصلہ کیا تھا کہ دو ہزار کے نوٹوں کی چھپائی محدود رکھی جائے تاکہ دھیرے دھیرے ان نوٹوں کا چلن بند ہوسکے ۔ دو ہزار کے نوٹوں کو مارکیٹ میں لانے کا مقصد نوٹ بندی سے پیدہ شدہ رقم کی عدم دستیابی پر قابو پانا تھا تاہم اب جبکہ بازاروں میں نقدی اچھی خاصی ہے اسلئے دو ہزار کے نوٹ آہستہ آہستہ ریزروبنک اپنے پاس جمع کرے گا جس سے نوٹ مارکیٹ میں نہ ہونے کے برابر رہیں گے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.