مغربی دہلی میں سلنڈر دھماکے، چھ ہلاک، متعدد زخمی

ئی دہلی، 4 جنوری :مغربی دہلی کے موتی نگرمیں رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے جمعرات کی شب ایک عمارت کے کچھ حصے گر گئے۔ اس حادثے میں ایک بچہ سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ڈپٹی کمشنر (مغرب) مونیکا بھاردواج نے کہا’’مغربی دہلی کے سدرشن پارک میں جمعرات کی رات رسوئی گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوا۔ اس حادثہ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے اور آٹھ لوگوں کو عمارت سے باہر نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ ایک دو منزلہ عمارت میں ہوا‘‘۔
جس عمارت میں یہ دھماکہ ہوا اس میں سیلنگ فین پر پینٹ کرنے کا کام ہوتا تھا. ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Comments are closed.