ویڈیو: خراب موسمی صورتحال اور ہڑتال کے باوجود نماز جنازوں میں ہزارو ں لوگوں کی شرکت

ترال جھڑپ میں جاں بحق تین مقامی جنگجوئوں آبائی علاقوں میں سپرد خاک
ریاضی سکالر توصیف کا دس مرتبہ نماز جنازہ ادا ، جلوس جنازہ میں جنگجو ئوں بھی نمودار ، ہوائی فائرنگ کرکے سلامی دی

سرینگر/04جنوری/سی این آئی / خرابی موسمی صورتحال کے باوجود ایک کے بعد ایک نماز جنازوں کی ادائیگی کے بعد ترال جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تین مقامی جنگجوئوں کو اسلام وآزادی کے حق میں فلک شگاف نعروںکے بیچ اپنے آبائی علاقوں میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیااور نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اسی دوران ایک مرتبہ پھر جاں بحق ساتھی کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے کئی جنگجوئوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی جس دوران انہوں نے ہوائی فائرنگ کرکے ساتھی کو سلامی دی گئی۔ سی این آئی کے مطابق گلشن پورہ ترال جنگلات میں جمعرات کے روز خونین معرکہ آرائی کے دوران عسکری تنظیم حزب اور جیش سے وابستہ تین مقامی جنگجو جاں بحق ہوگئے ۔ جن کی شناخت شکور احمد پرے ساکنہ لری بل ترال ، زبیر احمد بٹ اور توصیف احمد ٹھوکر ساکن چر سو اونتی پورہ کے بطور ہوئی۔ مہلوک جنگجوئوں میں توصیف احمد ٹھوکر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ تھا جبکہ انہوں نے ریاضی میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی تھی ۔ اسی دوران جونہی تمام مہلوک جنگجوئوں کی نعشوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچایا گیا تو اس موقعے پر وہاں کہرام مچ گیااور لوگوں کا جم غفیر علاقے میں امڈ آیا اور اس دوران نہ صرف وہاں ماتم اور آہ و زاری کے رقعت آمیز مناظر دیکھے گئے بلکہ علاقے میں لاوڈ اسپیکروں پر اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی دوران مہلوک جنگجوئوں کے آبائی علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران نوجوانوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔بتایا جاتا ہے کہ تینوں جاں بحق جنگجوئوں کی نعش شام دیر گئے آبائی علاقو ں میں پہنچنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ جنگجو ئوں کا نماز جنازہ جمعہ کی صبح ادا کیا جائے گا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی صبح ہوتے ہی ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ترال اور چرسو اونتی پورہ کا رخ کیا جس دوران انہوں نے مہلوک جنگجوئوں کے نماز جنازوں میں شرکت کی ۔عین شاہدین کے مطابق لوگوں کی بھاری تعداد کے پیش نظر قریب دس مرتبہ ریاضی اسکالر کا نماز جنازہ ادا کیا گیا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجو ئوںکے نماز جنازوں میں ہزاروں لوگوں کی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد انہیں اپنے آبائی مقبروں میں پْر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔جاں بحق جنگجوئوں کے یاد میں جنوبی کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں، دکانیں، تجارتی مراکزا ور دفاتر وغیرہ بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدروفت بھی بری طرح سے متاثر رہے ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق جنگجوئوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے کئی جنگجوئوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی جس دوران عسکریت پسندوں کو سلامی بھی دی گئی ۔ تاہم پولیس ذرائع نے اس سلسلے میں کچھ بھی کہنے سے انکارکیا ۔

Comments are closed.