ویڈیو: برفانی تودے گرآنے کی تازہ وارننگ جاری، اگلے 24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور برفباری کا امکان /محکمہ موسمیات
سرینگر جموں شاہراہ سمیت نصف درجنوں شاہرائے ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند ،ہوائی ٹریفک بھی متاثر
Fresh Snowfall Breaks Cold Wave Cycle in Jammu & Kashmir
Fresh Snowfall Breaks Cold Wave Cycle in KashmirSnowfall hits flights’ operation at Srinagar airportVideo By: Firdous qadri
Posted by Tameel Irshad on Friday, 4 January 2019
سرینگر/04جنوری/: پیرپنچال کے آر پار ایک مرتبہ پھر بھاری برفباری کے نتیجے میں واد ی کے طول و عرض میںمعمول کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی۔جمعہ کی اعلیٰ صبح سے ہوئی برفباری کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ سمیت درجنوں رابطہ سڑکیں ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند ہوئی جبکہ کم روشنی کی وجہ سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوئی اڈے پر فضائی ٹریفک کی بھی متاثر رہا جبکہ بجلی کا نظام پوری طرح درہم برہم ہو گیا ۔تازہ برفباری کے ساتھ ہی پوری وادی شدید سردی کی لپیٹ میں آگئی ہے جبکہ جمعہ کو بھی انتہائی شدت کے ساتھ جاری رہا جس کے نتیجے میں شہر کے بازاروں میں مجموعی طور پر ویرانی چھائی رہی اور خریداروں کی بہت کم تعداد بازاروں میں نظر آئی۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے آنے والے مزید دو دنوں تک بارشیں اور برف باری کی پیشنگوئی کرتے ہوئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کے شمال و جنوب کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی جمعہ کو برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے دوسرے اضلاع میں جمعہ کی اعلیٰ صبح سے برفباری کا تازہ سلسلہ شروع ہوا جو شام گئے تک جاری رہا ،برفباری ہونے کے ساتھ ہی سڑکوں اور مکانوں اور دیگر تعمیرات کی چھتوں اور کھلے میدانوں میں برف کی پرت بچھ گئی ۔تازہ برفباری نتیجے میں شہر سرینگر میں عام اور کاروباری زندگی پر اثر پڑا اورشہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عام لوگوں کو عبور و مرور کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔وادی کے شمال و جنوب میں واقع دیگر اضلاع میں بھی تازہ برفباری ہوئی ہے ۔میدانی علاقوں کے برعکس بعض بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی ہے۔کپوارہ،بارہمولہ ،بڈگام ،گاندربل ،پلوامہ ،اننت ناگ ،شوپیان اور کولگام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان تمام اضلاع کے میدانی علاقوں میںہلکی سے درمیانی درجہ تک کی برفباری ریکارڈ کی گئی ، ۔اس دوران سونہ مرگ،لداخ کے بیشتر علاقوں ، پہلگام ، مڑھل ، ٹیٹوال ، گریز ،زوجیلااور اوڑی کے بالائی علاقوں میں بھی تازہ برفباری کی اطلاعات ملی ہیں۔ پہلگام ،آڑو، چندن واڑی ،سونہ مرگ ،زوجیلا ، گگن گیر ،گنڈ ،یوسمرگ ،افروٹ ،سادھنا ٹاپ ،فرکیاں گلی ،میلیال ،مڑھل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں اوسطاً ایک سے تین فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔گلمرگ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ گلمرگ کی اونچی پہاڑیوں اور میدانوں میں تازہ برفباری سے سیاحوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ میں گزشتہ شب کے دوران قریب تین فٹ تازہ برف گری ہے جبکہ آس پاس کے اونچائی والے علاقوں میں اس سے بھی زیادہ برفباری ہوئی ہے۔ادھرسرحدی قصبہ اوڑی کے چھو لاں ،زمبور پٹن ،کلسا،نامبلہ ،گھر کوٹ ،چوٹالی ،ددرن ،میدانن ،لچھی پورہ ،مائین ،براری پورہ ،ترکانجن اور ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی۔شوپیان سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ضلع کے بالائی علاقوں میں جم کر برفباری ہوئی۔اہر بل ،سیدھو ، ہیر پورہ اور پیر کی گلی میںبھاری برفباری کی اطلاع ہے۔سرحدی علاقوں میں تازہ برفباری سے متعدد سڑکیں گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی ہیں۔بانڈی پورہ سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ گریزسیکٹر میں بھی بھاری برفباری ہوئی جبکہ شمالی کشمیر میں واقع لائن آف کنٹرول کے بیشتر سیکٹروں میں بھی جم کر برفباری ہوئی ہے۔ اْدھر جواہر ٹنل کے اْس پار پیر پنچال پہاڑی سلسلے کے ساتھ ساتھ بدھل راجوری ، گلبرگ، مہور، بھدرواہ،ڈوڈہ، کشتواڑ، چھاترو، مڑوا، دچھن اور بنی کے علاوہ ویشنو دیوی مندر کی مضافاتی پہاڑیوں پر تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔نمائندے کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ کے مختلف مقامات پر بھی تازہ برفباری ہوئی جس کے بعد جموں سرینگر شاہراہ کو ٹریفک کے لئے جمعہ کے بعد دو پہر بند کر دیا گیا ۔ادھر سرینگر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ تازہ برف باری ہونے اور کم روشنی کی وجہ سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کو تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ۔ادھر تازہ برفباری ہونے کے ساتھ ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں بجلی کا نظام مکمل طور درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اورجمعہ کی اعلیٰ صبح سے ہی بجلی کٹوتی سے وادی کشمیر میں گھپ اندھیرا چھا گیا ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے تمام اضلاع میں بجلی کا کئی نا م و نشان نہیں ہے جس کے نتیجے میں لوگ مزید مشکلات میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔بارشوں اور برفباری کے تازہ سلسلے کے بیچ جہاں ایک طرف معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی، وہیں دوسری جانب رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملا۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میںمزید دو دنوں تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بارشیں اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر کے ہوائی اڈے پر کم روشنی کے نتیجے میں فضائی رابطہ منقع کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ بعد دو پہر سرینگر کے ہوائی اڈے پر روشنی کم ہونے کی وجہ سے پروزوں کی آوجاہی روک دی گئی ہے ۔
Comments are closed.