چیف سیکرٹری نے خراب موسمی پیشنگوئی پر تیاریوں کا جائزہ لیا

جمو ں: چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے یہاں کشمیر اور جموں صوبوں کی ڈویثرنل اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ میں 4 اور5 جنوری کے لئے برف باری کی پیشنگوئی کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تیاریوں کا جائیزہ لیا۔انہوں نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو موسم میں خرابی کے پیش نظر متحرک رہنے اور ضرورت پڑنے پر لازمی بحالیاتی کام تال میل کے ساتھ عملانے کی ہدایت دی۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے بتایا کہ اہم خدمات کی بحالی کے لئے عملے اور مشینری کو متحرک کیا گیا ہے اور154 سنو کلئیرنس مشینیں دستیاب رکھی گئی ہیں جبکہ93 واٹر سپلائی ٹینکر بھی مختلف مقامات پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ بجلی نے پہلے ہی ٹرانسمیشن لائنوں کے نزدیک درختوں کی شاخ تراشی کی ہے تا کہ برف باری کے دوران بجلی کی سپلائی میں کوئی خلل نہ آئے۔
صوبائی کمشنر جموں نے بھی اس حوالے سے ایکشن پلان کی تفاصیل پیش کیں۔

Comments are closed.