نئے میڈیکل کالجوں کیلئے سٹاف تعینات

جموں: صحت و طبی تعلیم محکمہ نے کہا ہے کہ ریاست میں قائم کئے گئے نئے میڈیکل کالجوں کے لئے رجسٹراروں اور ڈیمانسٹیروں کی 160اَسامیاں پُر کی گئی ہیں جس کی بدولت اِن اداروں کو قابلِ کار بنانے میں کافی مدد ملے گی۔
محکمہ کے مطابق میڈیکل کالج اننت ناگ اور بارہمولہ نے رجسٹراروں اور ڈیمانسٹیروں کی 41 /42 جبکہ ڈوڈہ ، کٹھوعہ اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں بالترتیب 19، 34، 24 رجسٹرار وں اور ڈیمانسٹیروں کی تعیناتی عمل میں لائی۔
محکمہ نے پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر اِن نئے میڈیکل کالجوں کے لئے 59 فیکلٹی ممبران کی تعیناتی بھی عمل میں لائی ہے جبکہ دیگر گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ عملے کی تعیناتی کا عمل اگلے ماہ میں مکمل ہوگا ۔

Comments are closed.