سیز فائر کی خلاف ورزی میں شہری ہلاکتیں نا قابل برداشت
سرینگر/27دسمبر: لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ سے شہری ہلاکت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے بھارت نے سرحدوں پر کشیدگی کیلئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہے ۔مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرنا چاہئے ورنہ بھارت دندان شکن جواب دینے کا اہل ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کا پڑوسی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے سرحدوں پر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے بیچ پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی پاکستان اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے ۔وزیر دفاع نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ سرحدوں پر جارحیت کو بند کرکے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے نہیں تو بھارت بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نا جنگ معاہدے پر عمل درآمد کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جب بھارت نے پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے سے متعلق ہاتھ بڑھایا تو وہ ایسا کیوں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ ہم دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔
Comments are closed.