رات کے دوران ہسپتال روٹوں ،خواتین اورسیاحوں کے لئے ماحول دوست اوربلا خلل ٹرانسپورٹ خدمات دستیاب رکھنے کے لئے سرکار کی غیر معمولی پہل

صوبائی کمشنر نے تفصیلات فراہم کیں

سرینگر: سرینگر شہر میں رات کے دوران ہسپتال روٹوں،خواتین اور سیاحوں کے لئے ماحول دوست اوربلا خلل ٹرانسپورٹ سروس دستیاب رکھنے کے پہلے مرحلے میں سرکار جی پی ایس ہائی اینڈ بس فلیٹ حاصل کرے گی۔ان باتوں کا اظہار صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں جے کے ایس آر ٹی سی کے لئے جی پی ایس ہائی اینڈ بس فلیٹ حاصل کرنے کے عمل کاجائزہ لیا گیا ۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ شہر سرینگر ایک سیاحتی مقام ہے اورضرورت اس بات کی ہے کہ یہاں سیاحوں کے لئے سال بھر بہتر ٹرانسپورٹ خدمات میسر رکھی جائیں۔صوبائی کمشنر نے آر ٹی او کشمیر کی قیادت میںایک پرکیورمنٹ سب کمیٹی تشکیل دی۔جی ایم ایس آر ٹی سی اورایس ایس پی ٹریفک اس کے ممبران ہوں گے۔صوبائی کمشنر نے اس سلسلے میں سب کمیٹی کو ایک خاکہ تیار کرنے کی ہدایت دی جس میں بسوں کی تعداد اورہائی اینڈ بسوں کے ٹا ئپ کے علاوہ یہ تجویز دی گئی ہو کہ سٹی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کو کس طرح کے مالی فوائد دئے جاسکیں۔
دوسرحلے مرحلے کے تحت جی پی ایس ہائی اینڈ بسوں کے حصول کا عمل شہر سرینگر میں رات کے دوران ہسپتال کے روٹوں اور خواتین کے علاوہ سیاحوں کے لئے ٹرانسپورٹ خدمات میسر رکھنے کی کامیابی کے بعد شروع کیا جائے گا۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ عوامی ٹرانسپورٹ خدمات کو مستحکم کرنے،لوگوں کی نقل وحرکت کو آسان بنانے اور سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کے لئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ سرکار کی طرف سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ عام شہری نجی گاڑیوں کے استعمال کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کو ترجیح دیں۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنرسرینگر ،ڈپٹی میئر ،جی ایم ایس آر ٹی سی ،اسسٹنٹ کمشنر(دفتر صوبائی کمشنر) آر ٹی او کشمیر،ایس ایس پی ٹریفک،اورٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔
نمبر

Comments are closed.