خشک موسم سے راحت ملنے کا امکان ، اگلے 24گھنٹوں میں ہلکی بارشو ں اور برفباری ہوسکتی ہے /محکمہ موسمیات

دھوپ نکلنے اور یخ بست ہوائیوں کی وجہ سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری
جموں بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ،لوگ گرم ملبوسات اور سروم ہیٹر جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور

سرینگر/26دسمبر : خشک موسم اور دن میں دھوپ نکلنے کی وجہ سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جبکہ بدھ کو مسلسل رات کا درجہ حرارت نقطہ منجمند سے کچھ ڈگری نیچے ریکاڈ کیا گیا ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24گھنٹوں میں موسمی صورتحال میں تبدیل آنے کے امکانات ہے جس دوران بارشوں اور برفباری ہو سکتی ہے ۔ادھر سرمائی راجدھانی جموں میں سردی کی شدید لہرکے بیچ گہری دْھند جاری رہی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاست خاص کر وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل کوسردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب سرینگر شہر میں سرد ترین رات رہی کیونکہ درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ ترجمان کے مطابق جموں خطہ میں بھی درجہ حرارت میں کافی گرآٹ آئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آنے والے 24گھنٹوں میں موسمی صورتحال میں تبدیلی آںے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے ، محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئند ہ 24گھنٹوں میں موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے جس دوران ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشں یا برفباری ہوس سکتی ہے ۔ جموں سے ملی تفصیلات کے مطابق درجنوں علاقوں میں اس قدر گہرے کہرے کی صورتحال رہی کہ سڑکوں پر گاڑیاں نظر نہیں آئیں۔دیگر علاقوں کی سڑکوں پر گاڑیاں دھیمی رفتار میں چلتی رہیں اور روشنی کم ہونے کی وجہ سے ان کی ہیڈ لائٹس بھی چالو رہیں۔جموں شہر کے باہر بھی کئی علاقوں میں کہرا دیکھنے کو ملا جب ملا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ درجہ حرارت میں اچانک کمی اوراس کے نتیجے میں فضاء میں پانی کے قطرے منجمد ہوجانے کی وجہ سے سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس موسم میں دھند چھاجانا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے بلکہ ملک کی شمالی حصوں میں پایا جانے والا ایک معمول کا عمل ہے۔ انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایاجموں میں مزید کچھ دنوں تک کہرا چھا جانے کا امکان ہے اور بارشیں ہونے کے بعد ہی اس میں کمی واقع ہو سکتی ہے ۔ادھر جموں اور شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے۔

Comments are closed.