ویڈیو: اعلیٰ پولیس آفیسر کشمیر میں انتخابی سیاست کررہا ہے،عنقریب اُس کا نام عوام کے سامنے لاؤنگا : سجاد لون

 

سرینگر؍26 دسمبر : پیپلز کانفرنس کے چیرمین نے اس بات کا سنسنی خیز انکشاف کیا کہ غیر ریاستی پولیس آفیسر جو کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر فائز ہے کشمیر میں انتخابی سیاست کا حصہ بن رہا ہے۔ سجاد لون نے کہاکہ عنقریب ہی اُس کا نام عوام کے سامنے منظر عام پر لا رہا ہوں۔ جے کے این ایس کے مطابق پیپلز کانفرنس کے چیئر مین اور سابق منسٹر سجاد لون نے بدھ کو الزام عائد کیا کہ ایک غیر ریاستی پولیس آفیسر (آئی پی ایس) کشمیر میں انتخابی سیاست کا حصہ بن رہا ہے اور وہ عنقریب اْس کا نام منظر عام پر لارہے ہیں۔ سجاد لون نے ایک ٹویٹ میں لکھا” اے ڈی جی پی رینک کا ایک آئی پی ایس آفیسر انتخابی سیاست کا حصہ بن رہا ہے۔ اْس نے کچھ ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو بھلا کر اپنے من پسند لیڈر کے حق میں ہوا کھڑا کرنے کی ترغیب دی ہے۔ اْس کانام عنقریب منظر عام پر لاؤں گا۔ لیکن اْمید ہے کہ وزیر اعظم مودی اور جموں کشمیر کے گورنر اس کا نوٹس لیں گے”۔سابق آزادی پسند لیڈر اور اب بھاجپا کے حمایت یافتہ سجاد لون نے کہا کہ اگر مذکورہ پولیس آفیسر سیاست میں دلچسپی رکھتا ہے اور الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے تو اْسے اپنی ریاست میں جاکرایسا کرنا چاہئے۔

Comments are closed.