امریکی امیگریشن محکمہ کی حراست میں ایک اور بچے کی موت
واشنگٹن ،26دسمبر؛ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی )نے منگل کو ایک بیان میں کہاکہ پچھلے ایک ماہ میں غیر قانونی طریقہ سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی وجہ سے گرفتار کیے گئے دوسرے تارک وطن بچے کی موت ہوگئی ۔
سی بی پی نے گواٹے مالا کےایک آٹھ سالہ بچے کوگرفتارکیاجسکی 25دسمبرکی نصف شب کو نیومیکسیکو کے الموگوردوواقع گیرالٹ چیمپئن علاقائی میڈیکل سنٹر میں موت ہوگئی ۔
اہلکاروں نے کہاکہ بچے کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔سی بی پی دفتراسکی جانچ کرے گا۔
ایک بیان کے مطابق بچے میں 24دسمبرکو بیماری کا علامات نظرآئیں جس کے بعد اسکے والد کے ساتھ اسے میڈیکل سنٹر بھیج دیاگیا۔
بچے کا اسپتال میں سردی زکام کا علاج کیاگیا،لیکن اسی دن شام کو اسے متلی اور الٹی ہونے کی وجہ سے دوبارہ داخل کرایاگیا،جس کے بعد کچھ گھنٹوں میں ہی اس کی موت ہوگئی ۔
Comments are closed.