پلوامہ میں سلامتی دستوں کی تلاشی مہم

سری نگر ،26دسمبر: جموں کشمیر میں ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سلامتی دستوں نے بدھ کے روز تلاشی مہم شروع کی ۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر راشٹریہ رائفلز ،ریاستی پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس نےپلوامہ ضلع میں اونتی پورہ کے بدرواں گاؤں میں آج صبح ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی ۔
انھوں نے بتایاکہ باہر نکلنے کے سبھی راستے بندکردیے گئے ہیں اور گھر گھرتلاشی لی جارہی ہے ۔آخری اطلاع ملنے تک سلامتی دستوں کی مہم جاری تھی ۔

Comments are closed.