شوپیاں میں کولگام کے شہری کی لاش آمد، علاقہ میں سنسنی کا ماحول ۔ کیس درج،تحقیقات شروع

سرینگر / 18دسمبر /سی این ایس / شوپیاں میں کولگام کے شہری کی جلی ہوئی لاش آمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ سی این ایس کے مطابق شوپیان کے ریشنگری گاؤں میں مقامی لوگوں نے جب صبح وہاں ایک لاش دیکھی تو انہوں نے پولیس کو مطلع کر دیا جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لی ہے۔ لاش کی شناخت شہنواز احمد شیخ ولد محمد یوسف شیخ ساکنہ دمحال ہانجی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ لاش کے نزدیک ایک گاڑی بھی جلی ہو ئی پائی گئی۔ قانونی لوازمات کے بعد اسکی لاش اسکے لواحقین کے سپر د کی گئی۔ دوپہر کے وقت جب اسکی لاش آ بائی علاقہ دمہال ہانجی پورہ پہنچا ئی گئی تو وہاں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق شوپیان کے ریش نگری میں منگل کے روز ایک جلی ہوئی گاڑی سے اس کے ڈرائیور کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔اس کی نعش جلی ہوئی گاڑی زیر نمبر JK03B8863سے برآمد کی گئی ہے۔

Comments are closed.