سری نگر کے خانیار علاقے میں پروقار رحمت للعالمین کانفرنس کا انعقاد

نبی کریم ؐکی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے/ سید اعجاز کاشانی

سری نگر مورخہ 18 دسمبر / جموں و کشمیر تحریکہ فیضانِ مصطفیٰ کی جانب سے سری نگر کے خانیار علاقے میں رحمت للعالمینؐ ؐکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف سماجی و دینی رہنماؤں نے شرکت کی۔کانفرنس کے مہمان معروف سماجی کارکن سید اعجاز کاشانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کسی خاص قوم، قبیلے، نسل یا عقیدے کے پیروکاروں ہی کے لئے نہیں، بلکہ تمام انسانیت اور پوری دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں اور نبی (ص) کا پیغام امن وسلامتی، عدل اور انصاف پر مبنی ہے۔ سید اعجاز کاشانی نے مزید کہا کہ ،نبی کریم ؐکی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے،انہوںنے کہا کہ قرآن کریم ہدایت کا سرچشمہ ہے،جس سے رہنمائی حاصل کر کے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، کانفرنس کی نظامت سید قاسم کاشانی نے انجام دی، مولانا عادل نورانی، جموں و کشمیر تحریکہ فیضانِ مصطفی کے زمہ داران و وادی کے معروف نعت خوان غلام حسن غمگین نے بھی شرکت کی اور اس کے علاؤہ تنظیم کے سنیر رکن اعجاز گل نے طعام کا انتظام کیا تھا۔

Comments are closed.