سیاچن گلیشئر پرپاکستانی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

سرینگر / 14دسمبر /سی این ایس / بھارتی فوجیوں کی سیاچن گلیشیئر پر پاکستان کے مقبول ترین گانے ’ہوا ہوا‘پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باوجود سرحد کے دونوں جانب موجود فوجی ایک دوسرے کے گانوں کے دلدادہ ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سیاچن گلیشیئر پر بھارتی فوجی پاکستان کے مقبول ترین گانے ’ہوا ہوا‘پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔پاکستانی گلوکار حسن جہانگیر نے یہ گیت 1987 میں گایا تھا برسوں گزرنے کے باوجود یہ گیت آج بھی پاکستان اوربھارت میں بے حد مقبول ہے۔

Comments are closed.