لوگوں کی گوں ناگوں مشکلات دور کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئے /ساگر

سرحدی اور پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکوں سے فلفور برف ہٹایا جائے

سرینگر/14دسمبر: نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان تمام سرحدی علاقوں اور پہاڑی علاقوں کے رابطہ سڑکوںسے فوری طور پربرف ہٹانے کے کام میں سرعت لائی جائے جہاں جہاں گزشتہ دنوں باری برف باری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاںکے رہائش پذیر لوگوںکو آنے جانے میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا یہاں کے لوگوں خاص کر صوبہ جموں کے مروا مڈون ، دچھن ، کشتواڑ ، بدرواہ ، شوپیان ، پہلگام ، گریز ، کرگل ، کیرن ،جمیہ گنڈ ، ٹنگڈار ، سرینگر/14دسمبر /سی این آئی/ /نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان تمام سرحدی علاقوں اور پہاڑی علاقوں کے رابطہ سڑکوںسے فوری طور پربرف ہٹانے کے کام میں سرعت لائی جائے جہاں جہاں گزشتہ دنوں باری برف باری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاںکے رہائش پذیر لوگوںکو آنے جانے میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا یہاں کے لوگوں خاص کر صوبہ جموں کے مروا مڈون ، دچھن ، کشتواڑ ، بدرواہ ، شوپیان ، پہلگام ، گریز ، کرگل ، کیرن ،جمیہ گنڈ ، ٹنگڈار ، مژھل اور دیگر علاقوں کے لوگوں کو ایک طرف بجلی کی نایابی ، پینے کے پانی اور ٹرانسپورٹ کی زبردست کا بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بدقسمتی ان علاقوںمیں ابھی تک چھہ مہینے کے لئے رسد کا پورا کوٹا نہیں پہنچا ہے جس کا اعتراض صوبائی انتظامیہ نے بھی کیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار مسٹر ساگر نے آج پارٹی ہیڈ کواٹر پر دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے گزشتہ چار سالوں ریاست کے لوگ مشکلات کی چکی میں پیسے جارہے ہیں سیاسی بحران ،اقتصادی بحران سے لوگ دوچار انہوں نے کہا ریاست کے لوگ پہلے ہی سابقہ قلم دوات سرکار نے مالی خود مختاری سے محروم کر دیا اور ریاست میں جنگھ سنگھ فرقہ پرستوں کے ساتھ گڈ جوڈ کر کے ریاست میں فرقہ پرستی کا روحجان بڑا دیا ۔اللہ کا شکر کہ ملک کے لوگ سمجھ گئے کہ باجپا فرقہ پرست جماعت ثابت ہوئی جو ملک کو تباہی اور بربادی کی طرف لے جارہے تھے اور ملک کے لوگوں نے موجودہ بی جے پی سرکار کی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو یکسر مسترد کر کے واجپا خیر آباد کرنے لگے ۔جس کے لئے ملک کے لوگ مبارک کے مستحق ہے کیونکہ انہوںنے فرقہ پرستوں کا بیڑا غرق کر دیا اور از سر نو ملک میں سیکولر کردار اور بائی چارہ کی مشعل کو فروزاں رکھنے کا عہد کیا۔ اس موقعہ پر پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ، صوبائی سیکریٹری شوکت احمد میر ، اور ضلع صدر پیر آفاق احمد اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے ۔ جنہوںنے بجلی کی نایابی پر زبردست احتجاج کیا ہے ۔

Comments are closed.