دختران ملت کی سربراہ اور اُس کی ساتھی کو دہلی عدالت میں پیش کیا گیا

این آئی اے ملک مخالف نعرے بازی کے سلسلے میں ویڈیو ز عدالت میں جمع کرئے /جج موصوف

سرینگر؍12 دسمبر: دختران ملت کی سربراہ اور اُس کی ساتھی کو دہلی کی ایک نچلی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر جج نے قومی تحقیقاتی ایجنسی کو ملک مخالف بیان کے سلسلے میں ویڈیو فوٹیج عدالت میں جمع کرنے کے احکامات صادر کئے ۔شنوائی کی نئی تاریخ 21جنوری کو مقرر کی گئی ۔ جے کے این ایس کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور اُس کی ساتھی کو دہلی کی ایک نچلی عدالت میں پیش کیا گیا جس دوران وکیل صفائی اور سرکاری وکیل نے اپنے دلائل پیش کئے۔ معلوم ہوا ہے کہ جج موصوف نے این آئی اے کو بتایا کہ ملک مخالف نعرے بازی کے سلسلے میں تحقیقاتی ایجنسی ویڈیو ز بطور ثبوت عدالت میں جمع کرے۔ این آئی اے نے عدالت سے کچھ عرصہ مانگا کورٹ نے تحقیقاتی ایجنسی کو مزید وقت دیتے ہوئے شنوائی کی اگلی تاریخ 21جنوری 2019کو مقرر کی ۔

Comments are closed.