لوگوں کی کثیر تعداد نے مہلوک جنگجوؤں کی اجتماعی فاتحہ خوانی میں حصہ لیا
سرینگر؍12 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ مقامی جنگجوؤں کی یاد میں حاجن بانڈی پورہ میں مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئیں اور اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جنگجو کے حق میں اجتماعی فاتحہ خوای میں حصہ لیا۔ جے کے این ایس کے مطابق مجہ گنڈ سرینگر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو کمسن عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف حاجن بانڈی پورہ میں چوتھے روز بھی ہڑتال سے زندگی درہم برہم ہوکررہ گئی۔ نمائندے کے مطابق حاجن بھر میں دکانیں ، کاروباری ادارے اور دفاتر وغیرہ تالہ بند رہنے سے سڑکیں سنسان پڑی رہی ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے حاجن بانڈی پورہ میں چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاہم لوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں تھی ۔ س دوران جاں بحق ہوئے جنگجو کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کیلئے آنے والے لوگوں کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ مکمل ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی بری طرح سے متاثر رہی۔مذکورہ جنگجو کے گھر پر اگر چہ فاتحہ خوانی کی مجالس کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ، تاہم اس دوران سینکڑوں لوگوں نے اس کے مقبرے پر اجتماعی فاتحہ خوانی میں حصہ لیا۔اس موقعے پر کچھ علیحدگی پسند لیڈران بھی وہاں موجود تھے جس کے دوران اسلام اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔
Comments are closed.