ویڈیو: جنوبی کشمیر میں تین غیر ریاستی مزدور دم گھٹنے سے لقمہ اجل
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کی
سرینگر /11دسمبر : جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں تین غیر ریاستی مزدور نیند میں دم گھٹنے سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ روام موسم سرماء میں یہ تیسرا واقع ہے جس میں دوران شب گیس کے اخراج سے انسانی جانوں کا زیاں ہوا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شو نامی گائوں میں تین غیر ریاستی مزدور اپنے کرایہ کے کمرے میں صبح مردہ پائے گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تینوں مزدور اپنے کرائے کے کمرے میں سونے سے پہلے سردی سے بچنے کیلئے گیس بخاری چالو رکھی اور کمرے کے تمام دروازے اور کھٹکیاں بند رکھیں ۔ دوران شب بخاری سے گیس خارج ہونے کے نتیجے میں تینوں مزدور نین میں ہی موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ صبح جب ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تو وہاں سے کوئی آواز نہیں آئی اور کسی طرح دروازہ کھول کر جب اندر دیکھا گیا تو تینوں مردہ حالت میں تھے ۔ مذکورہ مزدوروں کو اگرچہ نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے انہیں مردہ قراردیا۔ پولیس نے کہا کہ مذکورہ مزدوروں نے سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں گیس ہیٹر چالو رکھا تھا جس سے گیس خارج ہوگئی اور کمرے میں ہوا آنے کا کوئی خاص انتظام نہ ہونے کی وجہ سے تینوں کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر مزید کاررائی شروع کی ہے ۔ واضح رہے کہ رواں موسم سرماء میں یہ تیسرا واقع ہے جس میں دوران شب گیس کے اخراج سے انسانی جانوں کا زیاں ہوا ہے ۔
Comments are closed.