ویڈیو:خطہ پیر پنچال کے آر پار ہلی برفباری اور بارشوں سے وادی میں سردی کی لہر میں اضافہ
اگلے چند دنوں تک بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور مزید بارشوں کا امکان
سرینگر/10دسمبر: وادی میں موسم کی صورتحال بدستور ابتر بنی ہوئی ہے ۔ پیر پنچال کے آر پار سوموار کے روز کئی علاقوں میں ہلکی برفباری اور کہیں کہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوئی ہے۔ منی مرگ، سونہ مرگ ، کرگل میں سوموار کی شب سے ہی ہلکی برفباری جاری ہے جبکہ گلمر گ ،پیر کی گلی اور مغل روڑ سے منسلک کئی پہاڑی علاقوں میںبھی ہلکی برفباری ہوئی ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک وادی میں ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے ۔ اس دوران سرینگر میں سورام کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 4ڈکری سیلسئس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رات کا کم سے کم منفی 2ڈگری درج کرلیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں جاری سردی کی شدید لہر میں کوئی تخفیف دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ اور اہلیان وادی کو بدستور شدید سردی کا سامنا ہے ۔ اس دوران آج ریاست جموں و کشمیر کے خطہ پیر پنچال کے آر پار کئی پہاڑی علاقوں پر ہلکی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں دیکھنے کو ملی ۔ اطلاعات کے مطابق منی مرگ، سونہ مرگ ، کرگل میں سوموار کی شب سے ہی ہلکی برفباری جاری ہے جبکہ گلمر گ ،پیر کی گلی اور مغل روڑ سے منسلک کئی پہاڑی علاقوں میںبھی ہلکی برفباری ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت منفی 2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس دوران گلمرگ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.7پہلگام میں منفی 7.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آئیندہ چند دنوں تک وادی میں موسم کی صورتحال ابتر بنی رہے گی اور سوموار کی ، منگلوار اور بدھ کے روز اہلیان وادی کو مزید سخت سردی کا سامنا کرنا پڑے گا اور کہیں کہیں پر ہلکی برفباری کے ساتھ ساتھ درمیانہ درجے کی بارشیں بھی ہوسکتی ہے ۔ اس دوران موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر انتظامیہ نے مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر دونوں جانب ٹریفک کی نقل و حمل فی الحال معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ا ور ان شاہراہوں پر سفر کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ رخت سفر باندھنے سے پہلے موسم اور شاہراہ سے متعلق پہلے جانکاری حاصل کریں۔
Comments are closed.