مجہ گنڈ نارہ بل سرینگر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2عسکریت پسند جاں بحق کئی اہلکار مضروب

تین رہائشی مکان زمین بوس۔ عسکریت پسندوں کی نعشیں جھڑپ کی جگہ پڑی ہوئی ہے /پولیس آفیسر
سرینگر؍08 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ مجہ گنڈ نارہ بل سرینگر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 2جنگجو جاں بحق کئی اہلکار مضروب، تین رہائشی مکان زمین بوس۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکان میں محصور جنگجوؤں کو جاں بحق کرنے کیلئے آئی ای ڈی دھماکے کئے۔ایک پولیس آفیسر کے مطابق جھڑپ کی جگہ دو عسکریت پسندوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہے تاہم ابھی تک انہیں باز یاب نہیں کیا جاسکا کیونکہ مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ علاقے میں ایک اور جنگجو موجود ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق مجہ گنڈ نارہ بل سرینگر میں مسلسل چار گھنٹوں تک سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ کی جگہ یکے بعد دیگرے آٹھ زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے نتیجے میں پورا علاقہ لرز اُٹھا۔ معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں کے ابتدائی حملے میں کئی فورسز اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کو نازک حالت میں فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ نمائندے کے مطابق شدید گولیوں کے تبادلہ کے دوران ہی اگر چہ مساجد کے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات کئے گئے کہ لوگ گھروں سے باہر آئے جس کے ساتھ ہی کئی مقامات پر فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تاہم وہ پانچ دائروں والی سیکورٹی کو پار نہ کر سکیں ۔  

Comments are closed.