ویڈیو: پی آئی بی کی جانب سے میڈیا کمپلیکس سرینگر میں ورکشاپ کا انعقاد

میڈیا کو ترقیاتی اور بہبودی اقدامات کی عمل آوری میں خامیوں کو اُجاگر کرنا چاہئے۔ ناظم اطلاعات

https://www.facebook.com/TameelIrshadOfficial/videos/182405269369120/

 

سرینگ: پریس انفارمیشن بیورو وزارت اطلاعات و نشریات مرکزی سرکار کی طرف سے آج میڈیا کمپلیکس سرینگر میں یک روزہ میڈیا ورکشاپ۔ وار تلاب کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ مرکزی معاونت والی سکیموں کے حوالے سے صحافیوں کو روشناس کیا جائے تا کہ وہ عوام میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے میں اہم رول ادا کرسکیں۔
پروگرام کا افتتاح ناظم اطلاعات طاق احمد زرگر نے کیا اور اس میں سرینگر اور بڈگام اضلاع سے تعلق رکھنے والے معروف میڈیا شخصیات اور کئی دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔
طارق احمد زرگر نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ سے جڑے افراد کے لئے لازمی ہے کہ وہ مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں تفصیل سے جانکاری حاصل کریں تا کہ یہ جانکاری زمینی سطح پر عوام تک پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں کو تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہئے تا کہ ہر ایک فلاحی قدم سے متعلق جانکاری موثر طریقے پر عوام تک پہنچے۔
ناظم اطلاعات نے کہا کہ سکیموں کی بنیادی سطح پر موثر عمل آوری کے تعلق سے اعداد وشمار جمع کئے جانے چاہئیں اور کوتاہیوں کو بھی ذرایع ابلاغ کی طرف سے متعلقہ حکام تک پہنچایا جانا چاہئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی بی سرینگر غلام عباس نے اس موقعہ پر کہا کہ اس پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ سرکاری سکیموں کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے میڈیا کے رول کو اُجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سکیموں کی عمل آوری ، تجزیہ اور اہداف کو مناسب ڈھنگ سے رپورٹ کیا جانا چاہئے اور زمینی سطح کے حقائق کو آگے لایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے سے مختلف سرکاری محکموں کی مثبت نکتہ چینی کی جانی چاہئے تا کہ سماجی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس یک روزہ پروگرام کے دوران کئی ماہرین نے خطاب کیا ۔زراعت ٹائمز کے ایڈیٹر اِنچیف ارجمند حُسین طالب نے ریاست میں زرعی صحافت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

سنیئر صحافی عارف بٹ نے میڈیا کو جدید تقاضوں کے عین مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ نچلی سطح پر ترقیاتی عمل کو تقویت بخشی جاسکے۔
پونئیر کے بیورو چیف خورشید وانی نے دیہی علاقوں کی مجموعی ترقی میں میڈیا کے رول پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آر ٹی آئی کارکن راجا مظفر بٹ نے آر ٹی آئی ایکٹ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس ایکٹ کو مختلف سرکاری سکیموں کی موثر عمل آوری میں بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔
نیوز18 اُردو کے بیورو چیف منوج کول نے سوچھ بھارت ابھیان سمیت کئی دیگر سکیموں کے تعلق سے الیکٹرانک میڈیا کے رول کو اُجاگر کیا۔
جے کے ای ڈی آئی سے تعلق رکھنے والے سید ناظمین قادری نے ریاست کے نوجوانوں کے لئے سرکار کی طرف سے چلائے جارہے مختلف کارخانہ داری سکیموں کو موثر کوریج دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments are closed.