اجودھیا میں رام مندر تعمیر کو لے بی جے پی ایم ایل سریندر سنگھ کا ایک متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ بی جے پی کے ایم ایل سریندر سنگھ نے کہا کہ ’بھگوان رام‘ کا مندر لوگ خود بنا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت آنے پر اس دن 1992 کی تاریخ دہرائی جائےگی۔ جس طرح 1992 میں آئین کو طاق پر رکھ کر بابری مسجد منہدم کر دی گئی تھی، ضرورت پڑی تو آئین کو طاق پر رکھ کر رام مندر بنایا جائےگا۔
اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر اکثر خبروں میں رہنے والے بیریا علاقہ سے بی جے پی ایم ایل اے سریندر سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم اور یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی رہتے ہوئے اگر رام مندر کی تعمیر نہیں ہوئی تو کبھی نہیں ہو پائےگی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مودی حکومت میں ہی رام مندر کی تعمیر ہوگی۔
آئین کو طاق پر رکھ کر اجودھیا میں 1992 کی تاریخ دہرائی جائےگی: بی جے پی ایم ایل اے
ایم ایل اے سریندر سنگھ نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر حکومت بھی سامنے آئےگی تو شیو سینا کے کہنے پر ہم لوگ بی جے پی کے ایم ایل اے ہوتے ہوئے بھی آر ایس ایس کی بات مانئیں گے۔
Comments are closed.