پہلگام دہشت گردانہ حملے کو فرقہ وارانہ بنانے والوں کو عادل کی قربانی کو یاد رکھنا چاہیے / وزیر اعلیٰ

جموں /26اپریل / ٹی آئی نیوز

پاکستان سے آنے والے بیانات کو زیادہ اہمیت نہیں دینا چاہتے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو فرقہ وارانہ بنانے والوں کو عادل کی قربانی کو یاد رکھنا چاہیے ۔

رام بن دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو فرقہ وارانہ بنانے والوں کو کشمیری نوجوانوں کی قربانی کو یاد رکھنا چاہئے، اور مقامی لوگوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر مذمت بھی کرنا چاہئے۔صحافیوں

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی چھٹی کے دوران ایسی صورتحال کا تجربہ نہیں کرنا چاہتا۔ لیکن میں کشمیر چھوڑنے والے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ان کی واپسی دشمنوں کو اپنے مشن میں کامیاب ہونے میں مدد دے گی کیونکہ دہشت گرد چاہتے تھے کہ اس حملے کے بعد سیاح واپس آئیں۔

Comments are closed.