سرنگر جموں شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک جاری،گاڑیوں کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت
سری نگر، 26
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے اور آج یعنی ہفتے کو ٹریفک سری نگر سے جموں کی طرف رواں دواں ہے۔واضح رہے کہ 20 اپریل کو رام بن میں طوفانی بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی تھی۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ہفتے کو گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے۔انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آج رام بن کا دورہ کرکے شاہراہ پر چل رہے بحالی کے کام کاج کا جائزہ لیں گے۔حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ایڈوائزری کے مطابق ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم بھدرواہ – چمبا روڈ ہنوز بند ہے۔
Comments are closed.