کشمیر: سابق پولیس افسر کا اغوا کے بعد قتل

شوپیاں میں جمعہ کے روز اغوا کئے گئے ایک سابق اسپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سابق ایس پی او بشارت احمد واگے کی لاش ان کے اغوا کے چند گھنٹوں بعد برآمد کی گئی ہے۔

اس سے قبل نامعلوم اسلحہ برداروں نے واگے کے ساتھ دو دیگر لوگوں ، زاہد احمد واگے اور ریاض احمد واگے کا اغوا کر لیا گیا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گردوں نے زاہد اور ریاض کو رہا کر دیا ہے۔

قابل غور ہے کہ پلوامہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک مقامی نوجوان کو اغوا اور قتل کے دو دن بعد ہفتہ کے روز شوپیاں میں ملیٹنٹوں نے 19 سالہ نوجوان کا اغوا کر اس کی جان لے لی تھی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا، ’’ملیٹنٹوں نے ہفتہ کے روز شوپیان ضلع کے ایک نوجوان کا قتل کر دیا۔ دن میں سیدپورا علاقہ میں نوجوان کو اغوا کر لیا گیا تھا‘‘۔

خبر کے مطابق جنوبی کشمیر ہرمائی گاوں کے ایک باغیچہ سے لاش برآمد ہوئی جس کا گلا کٹا ہوا تھا۔ مہلوک نوجوان جس کی شناخت پڑوسی کلگام ضلع کے منجھگام کے 19 سالہ حذیفہ اشرف کے طور پر کی گئی ہے۔

Comments are closed.