سرجیکل اسٹرائیک پرصحافی نے طنزکیا تو نرملا سیتارمن بولیں "مجھے ہندی سمجھ میں آتی ہے”۔

مدھیہ پردیش میں پریس کانفرنس کے دوران جمعہ کو جب ایک صحافی نے وزیردفاع نرملا سیتا رمن سے پوچھا کہ کیوں دو سال بعد این ڈی اے سرجیکل اسٹرائیک کے مدعے کولے کربین بجارہی ہے؟ اس پرنرملا سیتارمن نے کہا جس طنزیہ لہجے میں آپ نے یہ سوال پوچھا ہے، اس سے مجھے تکلیف ہوئی ہے، مجھے ہندی سمجھ آتی ہے، آپ نے ‘بین بجانے’ لفظ کا استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے مہم جاری ہے اوراس میں بی جے پی صدرامت شاہ سے لے کرپارٹی کے دوسرے لیڈرستمبر2016 میں ہوئی سرجیکل اسٹرائیک کا مسلسل ذکرکرتے آرہے ہیں۔

صحافی نے پوچھا تھا کہ "کیا سرجیکل اسٹرائیک کو عوامی کیا جانا ضروری تھا، کیا یہ فوجیوں کے مفاد میں تھا اورکیا کانگریس پارٹی نے کبھی بھی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کیا تھا”۔ اس پروزیردفاع نرملا سیتارمن نے کہا کہ ہرشہری کواس پرفخرہونا چاہئے۔ کیا ہمیں دشمن پرحملہ کرنے کے لئے شرمندہ ہونا چاہئے؟

سیتارمن نے دہشت گردوں کی مدد سے ہمارے اوپرحملہ کیا توہم نے ان کی دہشت گردانہ مہم کونشانہ بنایا، جن جوانوں نے ملک کے لئے جان گنوائی ہے ان کے اوپرہمیں فخرہونا چاہئے۔ آگے انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا ہمیں اس کے لئے شرمندہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکانگریس پارٹی نے پہلے سرجیکل اسٹرائیک کیا ہوتا تو انہوں نے بھی اس کی بات کی ہوتی کیونکہ یہ ملک کے لئے فخرکی بات ہے۔

Comments are closed.