جموں : ریاست میں پنچائتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں71.1 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
ریاست کے چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا کے مطابق جموں خطے میں80.4 فیصد جبکہ کشمیر صوبے میں52.2 فی صد ووٹنگ درج کی گئی۔
ضلع وار بنیادوں پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے چیف شالین کابرا نے کہا کہ کپواڑہ ضلع میں 69.7 فی صد بانڈی پورہ میں66.3 فی صد،بارہ مولہ میں11.2 فی صد،گاندر بل میں27.4 فی صد،اننت ناگ میں 1 فی صد،کرگل میں66.5 فی صد،لیہہ میں 66.3 فی صد،کشتواڑمیں77.8 فی صد،ڈوڈہ میں 81.7 فی صد،رام بن میں72.3 فی صد،اودہمپور میں83.9 فی صد،کٹھوعہ میں78.7 فی صدراجوری میں 83.5 فی صد اور پونچھ میں81.7 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ17 نومبر کو پنچائتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کشمیر صوبے میں64.5 اور جموں صوبے میں79.5 فیصد ووٹنگ کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور74.1 فی صد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔
پنچائتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں24 نومبر2018 کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.